چور مردے کے جسم کا ایسا حصہ چوری کر کے فرار ہو گیا کہ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

چور مردے کے جسم کا ایسا حصہ چوری کر کے فرار ہو گیا کہ جان کر آپ کا منہ کھلا کا ...
چور مردے کے جسم کا ایسا حصہ چوری کر کے فرار ہو گیا کہ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے کفن چوری ہونے کی خبریں تو ہمارے یہاں بھی گاہے سننے کو ملتی ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں مردے کے جسم کا ایسا حصہ چوری ہونے کا واقعہ پیش آ گیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ حیران کن واقعہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اصلی انسانی لاشوں کے میوزیم ’’باڈی ورلڈز وائٹل‘‘ میں پیش آیا ہے جہاں چور مردہ انسانی جسموں کی نمائش دیکھنے آیا اور ایک مردے کے دونوں پیروں کے پنجے کاٹ کر فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس 28سالہ چور کو گرفتار کرکے پولیس نے آکلینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔ میوزیم کی انتظامیہ کی طرف سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ان پنجوں کی قیمت ساڑھے5ہزارنیوزی لینڈ ڈالر(تقریباً 4لاکھ 61ہزار روپے) تھی۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ انسانی لاشوں کی اس نمائش کے ذریعے لوگوں کو انسانی اعضاء سے متعلق آگہی دی جاتی ہے۔ یہ لاشیں مختلف حالتوں میں پیش کی گئی ہیں، جن میں صحت مندی کی حالت، پریشانی کی حالت، بیماری کی حالت و دیگر شامل ہیں۔ اس نمائش کے لئے لاشوں کی تیاری ڈاکٹر گنتھروون ہیگنز نے کی ہے اور انہوں نے یہ لاشیں عطیے میں حاصل کی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -