بھارت اور امریکہ کے درمیان لڑائی ہوگئی ، اچانک انتہائی حیران کن خبر آگئی

بھارت اور امریکہ کے درمیان لڑائی ہوگئی ، اچانک انتہائی حیران کن خبر آگئی
بھارت اور امریکہ کے درمیان لڑائی ہوگئی ، اچانک انتہائی حیران کن خبر آگئی

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) امریکہ کی جانب سے درآمدی سٹیل اور ایلومینیم پر اضافے ٹیکس عائد کیے جانے پر برہم چین اور یورپی یونین تو اس کیخلاف اقدامات اٹھا ہی رہے تھے مگر دوسری جانب اچانک بھارت نے ایسا کام کر ڈالا ہے کہ جس کی توقع امریکا ہرگز نہیں کر رہا تھا۔ بھارت نے اچانک وار کرتے ہوئے امریکہ سے درآمد کیے جانے والے باداموں پر عائد کی جانے والی امپورٹ ڈیوٹی میں 20فیصد کا بھاری اضافہ کر دیا ہے، اور یہ فیصلہ اس لحاظ سے امریکا کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے کہ بھارت امریکی باداموں کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ نئے امریکی ٹیرف سے اس کو استثنا دیا جائے جسے امریکا نے تسلیم نہیں کیا۔ اس کے جواب میں بھارت نے اب تک کا سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے ناصرف امریکا سے درآمد کیے جانے والے باداموں پر ڈیوٹی میں 20فیصد اضافہ کیا بلکہ اخروٹ کی درآمد پر بھی ڈیوٹی میں 120فیصداضافہ کردیا ہے۔ ان اشیاء کے علاوہ زراعت ، سٹیل اور لوہے سے متعلقہ دیگر اشیاء پر بھی درآمد ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے متعدد ممالک کی برآمدی اشیاء پر نئے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد گذشتہ روز یورپی یونین کی جانب سے بھی یہ اعلان سامنے آ چکا ہے کہ امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر تقریباً 25فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -