کپتان کا میانو الی سے انتخابی مہم شروع کر نے کا اعلان

کپتان کا میانو الی سے انتخابی مہم شروع کر نے کا اعلان
کپتان کا میانو الی سے انتخابی مہم شروع کر نے کا اعلان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میانوالی کے عوام کو اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔تحریک انصاف پاکستان کے عظیم خواب کو ان شاءاللہ شرمندہ تعبیر کرے گی۔پاکستان کووہ ملک بنائین گے جس کے لیے قائد نے کوشش اوراقبال نے خواب دیکھاتھا ۔ان کا کہنا تھا کہ میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔میانوالی کے نوجوانوں کی بدولت پی ٹی آئی آج سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔

مزید :

قومی -