ایک اور معروف کرکٹر نے ٹی وی اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا اعتراف کر لیا

ایک اور معروف کرکٹر نے ٹی وی اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا اعتراف کر لیا
ایک اور معروف کرکٹر نے ٹی وی اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک)شوبز کی حسیناؤں اور کرکٹ کے سپر سٹار کھلاڑیوں کی دوستیاں اور معاشقے اگرچہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس کے باوجود جب بھی کوئی ایسی نئی کہانی سامنے آتی ہے تو خوب ہلچل اور ہنگامہ برپا ہوتا ہے۔ اب جبکہ آئی پی ایل کے خاتمے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا پارٹی ٹائم چل رہا ہے تو پتا چلا ہے کہ کنگز الیون پنجاب کے مشہور بیٹسمین ’کے ایل راہول ‘ ساتھی کھلاڑیوں کو چھوڑ کر ایک خوبرو اداکارہ کے ساتھ الگ ہی پارٹی کرتے پھر رہے ہیں۔ انہیں حسین و جمیل اداکارہ نیدھی اگروال کے ساتھ متعدد مواقع پر دیکھا گیا جس کے بعد ان کے معاشقے کے چرچے عام ہو رہے تھے۔ جب یہ کہانیاں ایک بڑے سکینڈل کی صورت اختیار کرنے لگیں تو معروف کرکٹر نے دانشمندی کا مظاہر کرتے ہوئے خود ہی اقرار کر لیا کہ وہ نیدھی اگروال کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہے ہیں، تاہم فی الحال وہ اس سے زیادہ تفصیلات دینے سے گریز کر رہے ہیں۔


دوسری جانب اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی پہلی بار کرکڑ ہردیک پانڈیا کے ساتھ اپنے سکینڈل کے بارے میں میڈیا سے بات کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پرینیتی اور ہردیک کے درمیان ہونے والی ہلکی پھلکی نوک جھونک نے اُن کے سکینڈل کو مزید ہوا دی تھی۔ پرینیتی نے ایک موقع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہیں گی کہ وہ آجکل اکیلی ہیں یا نہیں لیکن بہرحال وہ ہردیک کے ساتھ ملاقاتیں نہیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی اس معاشقے کی خبر میڈیا سے ہی ملی ہے۔
ادھر اداکارہ گیتا بسرا کے یوراج سنگھ کے ساتھ معاشقے کی خبریں بھی گردش میں ہیں۔ اداکارہ نے افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’گزشتہ ایک سال کے دوران سات بار میری شادی ہوچکی ہے۔‘‘ دریں اثناء وہ اپنی نئی فلم ’سکینڈ ہسبنڈ‘ کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی لڑکی کیلئے شادی زندگی کا بہت ہی خاص لمحہ ہوتا ہے اور جب اُن کی زندگی میں یہ لمحہ آئے گا تو وہ خود ہی سب کو بتا دیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -