دنیا کی مہنگی ترین اس گاڑی کی قیمت 5ارب روپے ہے ، یہ اتنی مہنگی کیوں ہیں ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

دنیا کی مہنگی ترین اس گاڑی کی قیمت 5ارب روپے ہے ، یہ اتنی مہنگی کیوں ہیں ؟ جان ...
دنیا کی مہنگی ترین اس گاڑی کی قیمت 5ارب روپے ہے ، یہ اتنی مہنگی کیوں ہیں ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)آج کل آئے روز حیرت انگیز ٹیکنالوجی کی حامل جدید ترین گاڑیوں کا ایک سے بڑھ کر ایک نیا ماڈل سامنے آ رہا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس وقت کی سب سے مہنگی گاڑی فراری کمپنی کی تیارکردہ وہ کار ہے جو آج سے تقریباً چھ دہائیاں قبل متعارف کروائی گئی تھی۔ اگرچہ اس کی قیمت حیران کن 5 ارب روپے ہے لیکن پھر بھی شوقین افراد اسے خریدنے کے لئے بے تاب نظر آتے ہیں۔ اس گاڑی کی ڈیمانڈ اس قدر زیادہ ہے کہ موجودہ مالک نے اسے بیچنے کے لئے نیلامی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔


یہ فراری 250 GTOہے جوکہ دنیا کی سب سے مہنگی کلاسک کار کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔ اسے دنیا کی خوبصورت ترین گاڑی کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ کمپنی نے اس ڈیزائن کی صرف 36فراری گاڑیاں 1962میں متعار ف کروائی تھیں۔ یہ گاڑی 1962ء کی اٹالین نیشنل جی ٹی چیمپین شپ کی فاتح بھی قرار پائی جبکہ ٹارگا فلوریو ریس بھی اس گاڑی نے دو دفعہ جیتی ۔


کلاسک فراری میں بہت سی ایسی خوبیاں ہیں جو آج کی جدید ترین گاڑیوں میں بھی نہیں ملتیں۔ اس کا تین لیٹر V12انجن اسے 6.1سیکنڈ میں 60میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچا سکتا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 174میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ ماضی میں یہ گاڑی برطانیہ کی مشہور شخصیات کی ملکیت رہ چکی ہے جن میں لارڈ اینتھنی اور سرلینسے اون جونس جیسے مشہور لوگ بھی شامل ہیں۔اس کا موجودہ مالک کلاسک کاروں کا شوقین ڈاکٹر گریگ وائیٹن ہے جو مائیکرو سوفٹ کمپنی کا سابق چیف سوفٹ ویئر آرکٹیکٹ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -