سعودی کھیل کے وزیر نے یہ گاڑی کتنے کروڑ روپے کی خریدی ؟ قیمت اتنی زیادہ کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ، ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ ۔۔۔

سعودی کھیل کے وزیر نے یہ گاڑی کتنے کروڑ روپے کی خریدی ؟ قیمت اتنی زیادہ کہ آپ ...
سعودی کھیل کے وزیر نے یہ گاڑی کتنے کروڑ روپے کی خریدی ؟ قیمت اتنی زیادہ کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ، ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ ۔۔۔

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مشکل معاشی حالات کے باعث ایک جانب تو حکومت عوام کو بچت اور کفایت شعاری کی تلقین کرتی نظر آ رہی ہے لیکن دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی ترکی الشیخ کے بارے میں دعوٰی سامنے آیا ہے کہ انہوں نے وزیر بننے کی خوشی میں 48لاکھ ڈالر (تقریباً 58 کروڑ 39 لاکھ پاکستانی روپے) کی گاڑی خریدی ہے۔

یہ حیرت انگیز دعوٰی نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ پرنس ترکی الشیخ سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے وزیر نامزد ہونے کے بعد اپنے لیے نئی بوگاٹی شیرون گاڑی خریدی۔ سعودی حکومت نے اُن کی تعیناتی کا اعلان 6ستمبر 2017ء کے روز کیا تھا اور رپورٹ کے مطابق اس اعلان کے تین دن بعد اُن کی مہنگی گاڑی کیلئے ادائیگی کی گئی۔

بوگاٹی گاڑی بنانے والی ویب سائٹ کے مطابق یہ خاص گاڑی انجینئرنگ آرٹ کا شاہکار ہے اور اپنی نوعیت کی واحد مثال ہے۔ اس کے 16 Cylinder Curd Turbo Charged انجن کی ہارس پاور 1500ہے اور یہ محض چند سیکنڈ میں ہی 0سے00 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی حیرت انگیز رفتار کو پہنچ سکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -