’ہمیں 5کروڑ روپے ادا کرو‘ بالی ووڈ کی متنازعہ ترین اداکاراؤں راکھی ساونت اورارشی خان نے سلمان خان سے بڑا مطالبہ کردیا کیونکہ ۔۔۔

’ہمیں 5کروڑ روپے ادا کرو‘ بالی ووڈ کی متنازعہ ترین اداکاراؤں راکھی ساونت ...
’ہمیں 5کروڑ روپے ادا کرو‘ بالی ووڈ کی متنازعہ ترین اداکاراؤں راکھی ساونت اورارشی خان نے سلمان خان سے بڑا مطالبہ کردیا کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) سلمان خان کی نئی فلم ’ریس تھری‘ خوب کمائی کر رہی ہے۔ صرف تین دن میں سوکروڑ کما لیے ہیں اور باکس آفس کے سات ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں۔ سلو میاں تو اس کامیابی پر بہت ہی خوش ہیں لیکن شاید انہیں خبر نہیں تھی کہ کسی اور نے بھی اس فلم کی کمائی پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ یہ بالی وڈ کی متنازع حسینائیں راکھی ساونت اور ارشی خان ہیں، جنہوں نے فلم کی کامیابی پر سلمان خان سے 5کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دونون حسیناؤں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ کروڑوں کی کمائی میں سے کچھ حصہ ان کا بھی بنتا ہے۔ اس مطالبے کی وضاحت کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے یہ فلم دیکھنے کو کہا تھا جس پر سلمان کو چاہئیے کہ انہیں پانچ کروڑ تو دیں۔اس کے ساتھ ہی کچھ ایسا ہی دعویٰ ارشی خان نے بھی کر دیا۔ دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سلمان خان اس فلم میں بہت شاندار نظر آئے اور بڑی حد تک شائقین اُنہی کی وجہ سے فلم دیکھ رہے ہیں لیکن فلم کی شاندار کامیابی کی صرف یہی وجہ نہیں۔ راکھی اور ارشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد مواقع پر سلمان خان کی آنے والی فلم کی پبلسٹی کی ہے اور اپنے پرستاروں سے کہا ہے کہ وہ یہ فلم ضرور دیکھیں لہٰذا اُن کا اتنا تو حق بنتا ہے کہ اُن میں سے ہر ایک کو کم ازکم 5کروڑ روپے دیئے جائیں۔ سلمان خان ، جو کہ اپنی تازہ ترین کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں ، کی جانب سے راکھی ساونت اور ارشی خان کے اس مطالبے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -