نوجوان اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں :لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

نوجوان اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں :لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم ...
نوجوان اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں :لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

  

کو ئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔تعلیم زندگی میں آگے بڑھنے کاکلیدی ذریعہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہے کہا ہے کہ نوجوان اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رکھیں۔تعلیم زندگی میں آگے بڑھنے کاکلیدی ذریعہ ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کوئٹہ میں انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے کلاسیں شروع کردی ہیں۔بلوچستان بھر سے150 کے قریب طلبا ان کلاسوں میں زیر تربیت ہیں۔پاکستان پٹرولیم اورنسٹ کے تعاون سے پاک فوج مفت کلاسیں کرارہی ہے۔یونیورسٹی کے ماہر اساتذہ طالب علموں کی انٹری ٹیسٹ کی لیے رہنمائی کررہے ہیں۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم دے رہی ہے۔کلاسوں کا مقصدکم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبا کو رہنمائی دینا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -