حمزہ شہباز این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کو ہرانے کیلئے سرگرم عمل رہے :حامد میر کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ کلثو م نواز کی این اے 120کے میں انتخابی مہم کے دوران جو لوگ کلثوم نواز کو ہرانے کے لئے سرگرم عمل تھے ان میں حمزہ شہباز بھی شامل تھے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام ”اعتراض ہے“ میں زعیم قادری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ این اے 120میں کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے دوران جو لو گ بیگم کلثوم نواز کوہرانے میں سرگرم عمل تھے ان میں حمزہ شہباز بھی شامل تھے جبکہ اس انتخابی مہم کے دوران زعیم قادری کی بیوی مریم نواز کی گاڑی میں بیٹھ کر صبح سے لیکر شام تک بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلاتی تھیں ۔