میرے مقابل مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی :چودھری نثار

میرے مقابل مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی :چودھری نثار
میرے مقابل مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی :چودھری نثار

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ میرے مقابل مسلم لیگ ن کے دونوں امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔تحریک انصاف کے 60فیصد ووٹر بھی میرے حق میں ووٹ ڈالیں گے ۔

جیو نیو ز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا ہے کہ میں 10ماہ سے انٹرویو سے پرہیز کرتا رہا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے بیانا ت سے صورتحال خراب نہ ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقصد سیٹیں لینا نہیں ہے اور میرے خلاف جومسلم لیگ ن نے جودو امیدوارکھڑے کئے ہیں میں جیتوں یا نہ جیتوں ان دونوں کی ضمانتیں ضرور ضبط ہونگی۔ سرور خان نے اپنی سیاست میر ے نیچے شروع کی اور ہمیشہ پارٹی سے فائدہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھ کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ بھی ملا تو میں بڑی آسانی سے جیت جاﺅں گا ۔تحریک انصاف کے 60فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف میں ہیں لیکن ووٹ نثار کو دیں گے ۔

مزید :

قومی -