چیف جسٹس پاکستان کا سول ہسپتال سکھر کادورہ،سہولیات کے فقدان پر تعجب ،آپ کے مسائل سمجھتاہوں ایم ایس سے مکالمہ
سکھر(ڈیلی پاکستان آئن لائن)چیف جسٹس نے سول ہسپتال سکھر کادورہ کیا،سہولیات کے فقدان پر تعجب کا اظہار کیا جبکہ ایم ایس سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔میں آپ کے مسائل سمجھتاہوں۔
جیو نیو کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سول ہسپتال سکھر کا دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں وینٹی لیٹرنہیں توایمرجنسی میں کیاکیاجاتاہے؟چیف جسٹس نے ٹراما وارڈ میں مریضوں کی عیادت بھی کیجبکہ ایم ایس سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔میں آپ کے مسائل سمجھتاہوں۔چیف جسٹس نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سول ہسپتال کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ۔