کال کوٹھری میں پنکھا تو لگوا دو، قیدیوں کی عدالت سے اپیل

کال کوٹھری میں پنکھا تو لگوا دو، قیدیوں کی عدالت سے اپیل
کال کوٹھری میں پنکھا تو لگوا دو، قیدیوں کی عدالت سے اپیل

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کال کوٹھڑی میں حبس ہو جاتا ہے جس میں سانس لینا مشکل ہوتا ہے ایگزاسٹ فین ( پنکھا) نصب کرنے کی اجازت دی جائے ۔مردان میں سینٹرل جیل سےقیدیوں نے عدالت کو خط کے ذریعے اپیل کی ہے۔

بی بی سی کے مطابق سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید خان ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں سینٹرل جیل سے 12 قیدیوں نے خط لکھا ہے جس میں انھوں نے ہائی کورٹ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ان قیدیوں نے کہا ہے کہ سخت گرمی میں کال کوٹھڑی شدید گرم ہوتی ہے جس میں پانچ سے آٹھ افراد ہوتے ہیں جبکہ یہ ڈیتھ سیل صرف ایک یا دو افراد کے لیے ہوتا ہے۔اس لیے یہاں ایگزاسٹ فین لگایا جائے تاکہ سانس لینے میں قدرے سہولت پیدا ہو ۔

مزید :

جرم و انصاف -