”آج تک شادی اسی لیے نہیں کیونکہ ۔۔۔“ شیخ رشید نے آخر کار اس سوال کا جواب دیدیا ، جان کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

”آج تک شادی اسی لیے نہیں کیونکہ ۔۔۔“ شیخ رشید نے آخر کار اس سوال کا جواب ...
”آج تک شادی اسی لیے نہیں کیونکہ ۔۔۔“ شیخ رشید نے آخر کار اس سوال کا جواب دیدیا ، جان کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ابھی تک شادی نہیں کی اور یہ سوال کئی مرتبہ ان سے پوچھا جا چکاہے جس کا وہ یا تو جواب نہیں دیتے یا پھر بات بدل دیتے ہیں تاہم اب انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی نیونیوز کے مطابق شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی مسئلہ ہے۔میرے بارے میں دنیا میں جو بھی باتیں ہو رہی ہیںوہ بالکل فضول ہے اگر میں شادی کر لیتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔میرے گھر میں بھی بہت مسائل تھے جن کو میں نے حل کیا۔

اس سے پہلے بھی جب ایک بار شیخ رشید سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشن سے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میری ماں ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن میں نے خاندانی ذمہ داریاں نبھائیں۔ خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربانی تو دینی ہی پڑتی ہے اور میں نے شادی والی قربانی خوش اسلوبی سے دے دی۔

مزید :

قومی -