ہم سب کی ایک برادری ،قومیت کے پرچار پر الیکشن لڑنے والے حلقہ اور عوام کے دشمن ہیں:سردار محمد یوسف

ہم سب کی ایک برادری ،قومیت کے پرچار پر الیکشن لڑنے والے حلقہ اور عوام کے دشمن ...
ہم سب کی ایک برادری ،قومیت کے پرچار پر الیکشن لڑنے والے حلقہ اور عوام کے دشمن ہیں:سردار محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 34- سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تعصب اور قومیت کے پرچار پر الیکشن لڑنے والے حلقہ اور عوام کے دشمن ہیں، اپنی تحریک اخلاص اور نیک نیتی کی بنیاد پر شروع کی تھی، متوسط طبقہ کو ان کا مقام دلایا ہے جس کی بدولت آج یوتھ کونسلر کی نشست سے لیکر قومی اسمبلی کی نشست تک متوسط طبقہ کے لوگ موجود ہیں، حلقہ سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کر دیا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبہ کے پاس چلے گئے ہیں، انشا اللہ کامیاب ہو کر حلقہ پی کے 34 کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

 مانسہرہ کے علاقہ سرن ویلی جچھہ بیلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ایک برادری ہے، ہم نے کبھی تعصب اور قومیت کی بات نہیں کی، مخالفین ہزار کوششوں کے باجود اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے تو انہوں نے ہم پر تعصب اور قومیت کا پراپیگنڈہ شروع کر دیا جبکہ آج بھی ہمارے سٹیج پر حلقہ میں بسنے والی تمام جملہ اقوام کے لوگ موجود ہیں اور یہ ایک گلدستہ ہے، قومیں صرف پہچان کیلئے بنائی گئی ہیں، ہم سب کی ایک ہی قوم ہے اور وہ ہے کلمہ طیبہ، ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، بعض لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلئے الیکشن کے موقع پر بھائی کو بھائی سےلڑانے کیلئے تعصب اور قومیت کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن ہم انہیں ان کے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔