تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ25جون تک تحلیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ25جون تک تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ 25 جون کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور تمام حلقوں کے ٹکٹس فائنل،حتمی اعلان 24 جون کو ہوگا۔ پارلیمانی بورڈ تحلیل ہونے کے بعد اختیار عمران خان کے پاس چلا جائے گاتاہم پارلیمانی بورڈ کے بہت کم فیصلے تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،الیکشن کمیشن میں ٹکٹیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے اور پی ٹی آئی 28 جون تک ملک بھر میں امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردے گی۔