الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان جاری کردیا 

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان جاری ...
الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان جاری کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے سلسلہ میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان چاروں صوبائی الیکشن کمیشن، پاکستان نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اور پاکستان پرنٹنگ پریس اسلام آباد کو جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ایکشن پلان کے تحت تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیلٹ پیپرز کی تعداد اور ترسیل متعلقہ ریٹرنگ افسر سے حاصل کر کے مذکورہ بالا پرنٹنگ پریسز کو 30 جون تک فراہم کریں تاکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام فوری شروع کیا جائے۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران فل پروف سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔