شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں زعیم قادری کونہ منانے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں منحرف لیگی رہنما زعیم قادری کو نہ منانے کا فیصلہ کیا گیاہے بلکہ چھوٹے موٹے کارکنوں کی جانب سے ان کوتنگ کرنے کی کوشش کی جائیگی اور پارٹی کا کوئی سینئر رہنما ان سے رابطہ نہیں کرے گا ۔
نجی ٹی وی ”دنیا نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق لندن سے واپسی پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی صدارت کی جس میں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر زعیم قادری موضوع بحث رہے اور شہباز شریف کو لیپ ٹاپ پر ان کی ویڈیو دکھائی گئیں جن پر شہبازشریف نے کہا اب زعیم قادری کو منانانہیں چاہئے جبکہ اس موقع پر موجود حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زعیم قادری نے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے ان کومنانے کی ضرورت نہیں بلکہ جیت کا دکھایا جائے گا ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا پورے پاکستان میں مختلف حلقوں میں ناراض پارٹی رہنماﺅں کی صورتحال کو بھی دیکھنا ہوگا ۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ زعیم قادری کومنانے کی کوشش نہیں کی جائیگی بلکہ چھوٹے موٹے کارکنوں کی مدد سے ان کوتنگ کیا جائیگا اور پارٹی کا کوئی سینئر رہنما زعیم قادری سے رابطہ نہیں کرے گا جبکہ ان حلقوں میں جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں سخت انتخابی مہم چلائی جائے گی اور حمزہ شہباز خود جلسوں سے خطاب کریں گے ۔