شمالی کوریا اب بھی خطرہ ، ٹرمپ نے ہنگامی حالات میں توسیع کردی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی کوریا سے اب بھی خطرہ ہے صدر ٹرمپ نے ہنگامی حالات میں توسیع کردی ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی پالیسیاں اور جوہری ہتھیار امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔
جیو نیو ز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے اب بھی خطرہ ہے جس کی بنیا د ایمرجنسی میں1سال کی توسیع کرتاہوں۔شمالی کوریا کی پالیسیاں اور جوہری ہتھیار امریکا کے لیے خطرہ ہیں۔یاد رہے کہ ایمرجنسی10سال قبل صدر بش نے نافذ کی تھی جس میں صدر ٹرمپ نے توسیع کردی ہے۔