کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا فضل اللہ پر ڈرون حملے کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مارے جانے والے امیر فضل اللہ پر ڈرون حملے کی مبینہ ویڈیو سامنے آ گئی ہے تاہم اس ویڈیو کی سرکاری سطح پر کسی طرح سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فضل اللہ 13 جون کو تحریک طالبان کے بچائی مرکز میں ایک افطار پارٹی میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ افطاری کے بعد واپس اپنی گاڑی میں جاتے ہوئے ان پر رات پونے 11بجے امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس سے وہ موقع پر اپنے 4محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونیوالے مکمل طور پر جل گئے تھے اور انہیں 14 جون کی صبح دو بجے کنڑ کے بچائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔تاہم اب ڈرون حملے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ڈرون کو گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیاہے تاہم ابھی تک اس ویڈیو کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں سکی ہے ۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولوی فضل اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ قافلے میں شامل اس کے محافظوں کی گاڑی آگے جارہی تھی۔ فوٹیج میں سکواڈ کی گاڑی کے رکنے اور مولوی فضل اللہ کی گاڑی سے دھواں بھی اٹھتا نظر آتا ہے۔یہ فوٹیج اور تصاویر ملا فضل اللہ کی ہیں تاہم امریکا اور افغان حکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ ویڈیو انہوں نے جاری ہے اور فضل اللہ پر حملے کی ہے۔
ویڈیو دیکھیں: