الیکشن میں کارکن کڑاکے نکال دیں گے :سعد رفیق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کارکن کہتے ہیں کہ ہم صرف ووٹ نہیں ڈالیں گے، کڑاکے بھی نکال دیں گے۔
جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہمیں پچھلے پانچ سال سے نان سٹاپ گالیاں دی جارہی ہیں۔وہ سیاست جو نفرتیں پیدا کرے ہم اسکے مخالف ہیں۔ کارکن کہتے ہیں کہ ہم صرف ووٹ نہیں ڈالیں گے، کڑاکے بھی نکال دیں گے ۔یہ وہ لوگ ہیں جو اداروں کے درمیان لڑائی کرواتے ہیں۔ ہم سمجھاتے تھے سیاست کی لڑائی عدالتوں میں نہ لےکر جاو۔میں نے لیگی کارکنوں کی آنکھوں میں غضب کا غصہ دیکھا ہے۔ بعض ٹی وی چینلزپر اینکرز نما چیزیں ہمارے خلاف ہیں۔ہم جہاں بھی گئے ہیں لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لےکر آئے ہیں۔شہباز شریف نے انتھک محنت کرکے ان علاقوں کی شکل بدل دی ہے۔