پرویز مشرف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،بدستور پارٹی کی رہنمائی کرتے رہیں گے :ڈاکٹر امجد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ کے ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف مستعفی ہونے کے باوجود بدستور پارٹی کی رہنمائی کرتے رہیں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہاہے کہ پرویز مشرف بدستور پارٹی معاملات سے جڑے رہیں گے اور پارٹی کی رہنمائی بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پا ک سرزمین پارٹی جس طرح بنی ہے سب کومعلوم ہے ۔ پرویز مشرف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ۔ جناح گراﺅنڈ میں ہمارا جلسہ تھا لیکن جس دن پرویز مشرف نے آنا تھا تو جلسہ گاہ کے دروازے بندکردیئے گئے جس کی وجہ سے لوگ اکٹھے نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ اس کے برعکس نوازشریف ، آصف زرداری اور بلاول پورے ملک میں جلسے کرتے پھر رہے ہیں۔