نارتھ ناظم آباد میں ٹرانسفارمرز کنڈوں کے باعث خراب ہوئے، کے الیکٹرک

نارتھ ناظم آباد میں ٹرانسفارمرز کنڈوں کے باعث خراب ہوئے، کے الیکٹرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) کے الیکٹرک کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں مشتعل افراد کی جانب سے احتجاج پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ادارے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاک ایس نارتھ ناظم آبادمیں بجلی چوری اور کنڈوں کے باعث پی ایم ٹیز متعدد بار خراب ہوئیں جن کو کے الیکٹرک کی جانب سے تبدیل اور ان کی مرمت بھی کی گئی۔ متعلقہ علاقے میں بار بار کنڈے ہٹانے کے باوجود بجلی کے غیرقانونی حصول کیلئے خطرناک کنڈے دوبارہ لگا لئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مقامی منفی عناصر کی طرف سے مزاحمت کے باعث علاقے میں مرمتی کام میں بھی تاخیر آتی ہے۔ علاقے سے وابستہ صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام میں ادارے کی مدد کریں تاکہ بجلی کی فراہمی کا تسلسل جاری رہ سکے۔