ستاروں کی روشنی میں آپ کا 22 جون ہفتہ کا دن کیسا رہے گا
حمل
22جون ہفتہ۔ مخلص افراد کا مشورہ و نصیحت نظر انداز نہ کریں۔ کسی نئے پراجیکٹ پر مستقل بنیادوں پر کام شروع کر سکیں گے۔ گھریلو امور میں توجہ دیں۔ جائیداد وغیرہ کے امور زیر بحث رہیں گے۔
ثور
22جون ہفتہ۔ مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ خط و کتابت اور سفر سے شخصیت میں اضافہ ہو گا۔ بیرونِ ملک سفر میں تاخیر ممکن ہے۔ بہتر سماجی امور اور دوستی و سخاوت بڑھے گی۔ کام کی خوبصورتی کو سراہا جائے گا
جوزا
22جون ہفتہ۔ کاروباری امور میں سنجیدگی سے توجہ دیں۔ آپ کی عزت و شہرت میں اضافہ ہو گا۔ ساتھ کام کرنیوالے کسی حاسد قسم کے ساتھی سے محتاط رہیں۔ ملازمتی امور میں کامیابی رہے گی۔
سرطان
22جون ہفتہ۔ ملازمتی امور کی ادائیگی احسن طریقے سے ہو سکے گی۔ اخراجات پر کڑی نگاہ رکھیں۔ رومانوی امور میں احتیاط برتیں۔ شاپنگ وغیرہ کا موقع ملے گا۔ فضول خرچی سے اجتناب کریں۔
اسد
22جون ہفتہ۔ گھر آرائش و مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ روحانی امور میں رکاوٹ پیش آنے کا امکان ہے۔ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کی تکمیل میں تاخیر ہو سکے گی۔
سنبلہ
22جون ہفتہ۔ گھر کے معاملات سمیٹ سکیں گے۔ ماحول میں خوشگواری آئے گی، مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ آپ ملازمتی امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ آپکی خوداعتمادی اور توانائی بڑھے گی۔
میزان
22جون ہفتہ۔ اچھی خبر سن سکیں گے لیکن کام کے سلسلے میں کسی مسئلے کا سامنا ہونے کا خدشہ ہے۔ ملازمتی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ صحت کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔
عقرب
22جون ہفتہ۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ کوئی نیا کام شروع کرنا مفید رہے گا۔ صحت کے معاملات میں بہتری آئے گی۔ دور دراز کے مقام سے ملنے والی خبر آپکی سوچ کو نیا ولولہ دے گی۔
قوس
22جون ہفتہ۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ دوسروں کے سامنے اپنے کردار کو مثالی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کریں۔ ملازمتی امور میں کامیابی و ترقی کا رجحان ہو گا۔
جدی
22جون ہفتہ۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آ سکیں گے۔ کسی معاملے میں غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بعض معاملات احتیاط طلب ہوں گے۔ کاروبار میں ترقی کا رجحان ہو گا۔
دلو
22جون ہفتہ۔ کسی دوست سے مفید گفتگو ہو سکے گی، کسی بل کی ادائیگی توجہ طلب ہو گی۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ حلقہ احباب میں نئے لوگوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہونگے
حوت
22جون ہفتہ۔ کسی دیرینہ خواب کے پورا ہونے کا امکان ہے۔ مثبت رویہ اور سوچ سے معاملات میں بہتری اور خود اعتمادی میں اضافہ سے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔