معروف ٹی وی ڈرامے ’نادانیاں‘ کی کاسٹ کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبرآگئی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار یاسر نواز،دانش نواز کی والدہ اور ندا یاسر کی ساس کے انتقال پر شوبز سے وابستہ افراد نے اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ یاسر نواز اور دانش نواز کی والدہ اور فرید نواز بلوچ کی بیوہ گزشتہ رات مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی تھیں جن کی نماز جناہ طارق روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی گئی۔اس موقع پر شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔یاد رہے کہ یاسر نواز اور دانش نواز کے والد فرید نواز بلوچ 15 دسمبر 2001 کو انتقال کرگئے تھے۔