95 سالہ ارب پتی کی 79 سالہ محبوبہ سے شادی، دنیا کی انوکھی ترین پریم کہانی جانئے

95 سالہ ارب پتی کی 79 سالہ محبوبہ سے شادی، دنیا کی انوکھی ترین پریم کہانی جانئے
95 سالہ ارب پتی کی 79 سالہ محبوبہ سے شادی، دنیا کی انوکھی ترین پریم کہانی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کے امیر ترین معمر شخص نے 35سال کے انتظار کے بعد بالآخر اپنی محبوبہ کے ساتھ شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق 95سالہ اولیف تھون نامی اس ارب پتی شخص کا 79سالہ سیسل برڈل ہیگا نامی خاتون کے ساتھ 35سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ آج تک وہ اس لیے شادی نہ کر سکے تھے کہ اولیف پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس کی بیوی الزیمرز کے مرض کا شکار تھی۔ گزشتہ سال اولیف کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا اور اب اس نے سیسل برڈل کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2013ءمیں اولیف کے اثاثوں کی مالیت 6ارب ڈالر تھی ۔ تاہم فروری 2014ءمیں اس نے اپنی بیشتر دولت فلاحی کاموں کے لیے دے دی اور اب اس کے پاس 1ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔اولیف نے 4دہائیاں قبل اپنا پہلا ہوٹل خریدا تھا اور اسی ہوٹل میں اس کی سیسل کے ساتھ 35سال قبل ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں تب سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب اوسلو کے ہوٹل برسٹل میں ہوئی۔
اپنی بیمار بیوی کے ساتھ ساتھ سیسل کے ساتھ معاشقہ چلانے کے بارے میں کچھ عرصہ قبل اولیف نے بتایا تھا کہ ”میری بیوی بیمار تھی، چنانچہ میں نے اس لیے سیسل کے ساتھ تعلق کو مخفی رکھا تاکہ اپنی بیمار بیوی کی دیکھ بھال بھی کر سکوں۔ اس بیماری کے ساتھ میں اسے چھوڑنا نہیں چاہتا تھا۔ چنانچہ میں نے انتظار کیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -