’مریم نواز کی پریس کانفرنس عمران خان کیلئے نہیں تھی بلکہ ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی مظہر عباس کا تہلکہ خیز دعویٰ

’مریم نواز کی پریس کانفرنس عمران خان کیلئے نہیں تھی بلکہ ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی ...
’مریم نواز کی پریس کانفرنس عمران خان کیلئے نہیں تھی بلکہ ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی مظہر عباس کا تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مریم نواز یہ پریس کانفرنس عمران خان کیلئے نہیں کررہی تھیں بلکہ وہ یہ پریس کانفرنس اپنی پارٹی کے صدر کیلئے کررہی تھیں،ان کی جانب سے اپنا موقف سب کے سامنے رکھ دیا گیا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دو حصے ہیں ، ایک اپنے والد کے حوالے سے اور دوسرا اپنا چچا کی سیاست کے حوالے سے تھا ۔انہوں نے کہاہے کہ پہلا حصہ سیاسی طور پر کمزور کرتا ہے ، مریم نواز اپنے والد کی بیماری کی بات کرتے ہوئے کمزور نظر آئیں جب وہ اپنے والد کے لئے لڑائی لڑ رہی ہیں تو یہ ان کاسیاسی طور پر کمزور موقف لگ رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز یہ پریس کانفرنس عمران خان کیلئے نہیں کررہی تھیں بلکہ وہ یہ پریس کانفرنس اپنی پارٹی کے صدر کیلئے کررہی تھیں،ان کی جانب سے اپنا موقف سب کے سامنے رکھ دیا گیا ہے ، سب سے پہلے شہباز شریف نے میثاق معیشت کی بات کی تھی اور جب آج مریم نواز یہ پریس کانفرنس کررہی تھیں تو وہ یہ بات اپنی پارٹی کے صدر کیخلاف کررہی تھی ، اس کا فائدہ ن لیگ کونہیں بلکہ تحریک انصاف کوملا ہے ، ان کو یہ کہنے کا موقع مل گیاہے کہ ن لیگ میں دراڑیں واضح نظر آرہی ہیں۔