یہ کون سے معروف بالی ووڈ ستارے ہیں اور یہ تصاویر کب کھینچی گئی تھیں؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہ آئے

یہ کون سے معروف بالی ووڈ ستارے ہیں اور یہ تصاویر کب کھینچی گئی تھیں؟ دیکھ کر ...
یہ کون سے معروف بالی ووڈ ستارے ہیں اور یہ تصاویر کب کھینچی گئی تھیں؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی ہے ویسے ہی اس میں جسمانی تبدیلیاں بھی رونما ہوتی رہتی ہیں، اگر کوئی 60 سال سے اوپر کا بندہ اپنی نوجوان عمری کی تصاویر دیکھے گا تو یقیناً وہ بھی حیران رہ جائے گا، یہی حال بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا کا بھی ہوا جنہوں نے اپنی اور ساتھی اداکاروں کی اس وقت کی تصاویر شیئر کی ہیں جب وہ نیشنل سکول آف ڈرامہ نئی دلی میں اداکاری کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

انسٹاگرام@neena_gupta

 نینا گپتا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار ستیش کوشک نے کہا ’ان تصاویر کو دیکھ کے لگتا ہے کہ سب میں ہمت کیسے آگئی ایکٹر بننے کی؟‘۔

انسٹاگرام@satishkaushik2178

 نینا گپتا
’ چولی کے پیچھے کیا ہے‘ گانے اور ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویون رچرڈز کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے ماضی میں خبروں کی زینت بنی رہنے والی نینا گپتا نے حال ہی ’ اندھا دھن ‘ فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں کم بیک کیا ہے۔ یہ فلم نہ صرف بھارت بلکہ چین میں بھی سپرہٹ رہی ہے۔

انسٹاگرام@neena_gupta

 

انسٹاگرام@neena_gupta

انیل کپور
بالی ووڈ کے سب سے نوجوان اداکار انیل کپور کو کون نہیں جانتا جو 62 سال کی عمر کے ہونے کے باوجود جب اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو ان کے بڑے بھائی لگتے ہیں۔

انسٹاگرام@neena_gupta

 

انسٹاگرام@anilskapoor

انوپم کھیر
بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر کے سر پر بھی ایک وقت میں بال ہوا کرتے تھے تاہم جب انہوں نے پہلی فلم کی تو اس وقت صرف 28 برس کی عمر میں ان کی کھیتی اجڑ چکی تھی۔ انوپم کھیر بالی ووڈ کے علاوہ ہالی ووڈ میں بھی نام کماچکے ہیں اور اب تک 515 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

انسٹاگرام@neena_gupta

 

انسٹاگرام@anupampkher

زینت امان
بالی ووڈ کی سب سے بولڈ سمجھی جانے والی اداکارہ زینت امان کو کون نہیں جانتا جن کے حسن کے چرچے سرحد کے دونوں پار سنے گئے۔

انسٹاگرام@neena_gupta


آلوک ناتھ
بالی ووڈ کے سب سے سنسکاری اداکار آلوک ناتھ نے فلم اور ٹی وی پر باپ کے کردار نبھا کر ’ بابو جی‘ کے نام سے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے، وہ حال ہی میں بعض خواتین کے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام@neena_gupta


پنکج کپور
بالی ووڈ میں بطور اداکار اور ڈائریکٹر اپنی دھاک بٹھانے والے پنکج کپور کے صاحبزادے شاہد کپور بھی انڈین فلم انڈسٹری کا بڑا نام بن چکے ہیں، ان کی کل (جمعہ کو) نئی فلم کبیر سنگھ ریلیز ہوئی ہے۔

انسٹاگرام@neena_gupta


ستیش کوشک
انہوں نے بالی ووڈ میں بطور مزاحیہ اداکار اپنی منفرد پہچان بنائی ہے، فہرست میں موجود دیگر اداکاروں کے مقابلے میں لوگ ان کے نام سے کم اور چہرے سے زیادہ واقف ہیں۔

انسٹاگرام@neena_gupta

انسٹاگرام@satishkaushik2178

سشمیتا مکھرجی
این ڈی ایس سے تعلیم حاصل کرنے والی سشمیتا مکھرجی نے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے کے بعد اب چھوٹے پردے پر اپنی دھاک بٹھائی ہوئی ہے۔

انسٹاگرام@neena_gupta

مزید :

تفریح -