ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ابھی چند دن محتاط کے ساتھ چلنا ہے صورتحال فی الحال خراب ہی ہے اور آپ کو بلا وجہ کی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ محسوس ہوتا ہوگا جیسے کچھ ہو گیا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت مالی معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا کچھ اہم تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں جو شاید بہت کچھ تبدیل کر کے رکھ دے توجہ رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ان دنوں آپ کو کسی قسم کی بندش وغیرہ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہر چیز جیسے بلاک سی ہو گئی ہے۔ آپ چاہ کر بھی ابھی کچھ نہیں کر سکتے بس یا حیٰ یا قیوم ورد کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔ جلد بازی میں مالی نقصان نہیں کرنا۔ آپ کے لئے جب مناسب ہوگا اللہ حالات پیدا فرما دیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اہم ضرورت پوری ہو گیا ور جس بھی پریشانی نے تنگ کیا ہوا ہے وہ بھی اب کم ہو سکے گی۔ ان دنوں ابھی کسی قسم کی بڑی پلاننگ مت کریں تو بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو غلط فہمی ہو رہی ہے کوئی صرف چکر دے رہا ہے۔ اندیشہ ہے کہ مالی نقصان نہ ہو جائے۔ آج کوئی بھی فیصلہ کریں تو بے حد سوچ سمجھ کر کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک اہم دن ہے آپ کی مالی پوزیشن جو کافی کمزور تھی اب اس میں کچھ بہتری کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔ امید ہے کہ دو تین یوم میں پیسہ ملے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک مرتبہ اپنی نظر اتاریں اور ہو سکے تو دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں اس طرح رجعت ٹوٹ جائے گی اور آپ کی پریشانیاں انشاءاللہ بھاگ جائیں گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جس بھی مسئلے کا شکار ہیں اس سے نجات ملے گی اور جن مشکلات کی وجہ سے مالی نقصان ہوا تھا۔ اب اس کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا فکر کی کوئی بات نہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی اہم فکر ختم ہو گی اور جس بھی مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی۔ اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ آج کا دن روز گار کے امور کے حوالے سے بھی اچھا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک بھی کام نہیں ہو رہا جسے کسی چیز نے بلاک کر کے رکھ دیا ہو اور آپ کو اس وجہ سے سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ہو سکے تو استخارہ کریں اور یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی صحت میں خرابی دکھائی د ے رہی ہے محتاط بھی رہیں اور اپنا صدقہ بھی دیں اور تبدیلی کے حوالے سے غور کریں۔ کیونکہ یہ اب آکر ہی رہے گی لازمی۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -