سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید بانی فیکس اٹ عالمگیر خان بھی کورونا کا شکار

سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید بانی فیکس اٹ عالمگیر خان بھی ...

  

لاہور،کراچی(این این آئی)سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید،بانی فیکس اٹ عالمگیر خان بھی کورونا کا شکارہو گئے۔ انہیں کوروناوائرس کی تشخیص18جون کو ہوئی تھی۔ڈاکٹر طاہر علی جاوید کو علاج کیلئے جناح ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ان کے اہل خانہ نے عوام سے ڈاکٹر طاہر جاوید کی جلد صحت یابی کی دعا کی استدعا کی ہے۔بانی فیکس اٹ اورتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی وبائی مرض کوروناکا شکار ہوگئے ہیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔کراچی سے منتخب ایم این اے نے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہاکہ اسلام آباد میں موجود ہوں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے کورونا وائرس سے صحتیابی کیلیے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔عالمگیر خان این اے 243 سے اکتوبر 2018 کے بائی الیکشن میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے،یہ سیٹ وزیراعظم عمران خان نے چھوڑی تھی۔

کورونا میں مبتلا

مزید :

صفحہ آخر -