کراچی،دہشتگردوں نے رینجرز کو روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ سے نشانہ بنایا

کراچی،دہشتگردوں نے رینجرز کو روسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ سے نشانہ بنایا

  

کراچی (آئی این پی)سکیورٹی اداروں نے کراچی اور گھوٹکی حملوں کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ تیار کرلی،کراچی میں رینجرز پر حملے کیلئے روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کراچی اور گھوٹکی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق تفتیش کرنے والے اداروں کو روسی ساختہ گرینیڈکی پلیٹ مل گئی۔ گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی استعمال نہیں کی گئی بلکہ ایسا لگتا ہے گھوٹکی میں بھی حملے میں دستی بم استعمال کیا گیا۔ 10جون کو شہر قائد میں رینجرز پر 2 حملوں میں دستی بم کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، حملے کے ایک مقام سے تفتیش کاروں کو روسی ساختہ دستی بم کی پلیٹ ملی تھی۔ یہ دستی بم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز سے برآمد کیے گئے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملوں کے تانے بانے بھی وہیں سے ملتے ہیں۔

روسی ساختہ

مزید :

صفحہ آخر -