گوادر دنیا کا اگلا سمارٹ پورٹ سٹی بننے جا رہا ہے: بلڈر ز، ڈویلپرز

گوادر دنیا کا اگلا سمارٹ پورٹ سٹی بننے جا رہا ہے: بلڈر ز، ڈویلپرز

  

لاہور(رپورٹ، میاں اشفاق انجم تصاویر، ایوب بشیر) سی پیک پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔گوادر دنیا کا اگلا سمارٹ پورٹ سٹی بننے جا رہا ہے دنیا بھر کی نظریں گوادر پر ہیں۔سی پیک نے ہمارے معاشی مستقبل کو محفوظ اور مضبوط بنا دیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی کوششوں سے اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری پاک چائنہ تعلقات کی مضبوطی اور ہزاروں نو جوانوں کو روزگار کی فراہمی کا باعث بنے گی۔ پہلے توانائی منصوبہ کی تکمیل پر اظہار تشکر۔ چینی کمپنیوں کے ہیوی مکینکل کمپلیکس کے ساتھ اشتراک خوش آئند ہیں۔ گوادر کی ہاؤسنگ سکیموں میں انوسٹمنٹ کا بہترین موقع ہے جی ڈی اے گوادر کی ڈویلپمنٹ کے لیے کو ششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گوادر بلڈرز،ڈویلپرز ایسوسی ایشن (جی بی ڈی اے) کے چیئرمین احمد اقبال بلوچ، سیکرٹری باسط محمود ملک، پنجاب کے صدر ابرار نیازی،سیکرٹری فنانس طارق منیر، سیکرٹری اطلاعات باقر بلال، عاطف خان، میاں ظہور وٹو، توقیر ٹیپو، میاں جاوید علی، بشارت چوہدری کی ”روزنامہ پاکستان“ سے خصوصی گفتگو،احمد اقبال بلوچ نے بتایا جی بی ڈی اے ڈویلپرز اور جی بی ڈی اے کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جی بی ڈی اے کی خدمات قابِل ستائش ہیں۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے آنے کے بعد مسائل حل ہونا شروع ہوئے ہیں سی پیک پاکستان کا محفوظ اور روشن مستقبل ہے۔ جنرل سیکرٹری باسط محمود ملک نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے گوادر کا ماسٹر پلان جاری ہونے کے بعد تعمیر اتی شعبہ میں تیزی آئی ہے چیئرمین اتھارٹی کی خدمات قابل قدر ہیں جی بی ڈی اے کے ذمہ داران سے مشاورت اور رہنمائی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فیز ٹو میں سرمایہ کاری کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ سیکرٹری فنانس طارق منیر نے سی پیک منصوبہ کی تیزی سے تکمیل پر اظہار تشکر کیا ہے چائنہ کے ساتھ نئے منصوبوں کے معاہدے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات باقر بلال نے کہا ہے اہل پاکستان کے لیے خوشخبری ہے گوادر دنیا کا اگلا منفرد سمارٹ سٹی بننے جا رہا ہے۔پنجاب کے صدر ابرار نیازی نے گوادر کی ہاؤسنگ سکیموں میں آج کی انوسٹمنٹ کو بہترین قرار دیا ہے۔ میاں ظہور وٹو نے کہا ہے مایوسیوں کا دور ختم ہو گیا ہے گوادر پاکستان کی نئی امید اور روشن مستقبل ہے۔میاں جاوید علی نے کہا ہے گوادر آج کی مٹی کل کا سونا ثابت ہو گا۔ بشارت چوہدری نے پاک چائنہ دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے موجودہ حکومت کا وفاقی اور صوبائی بجٹ مثالی ہیں۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کے لیے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔گوادر کے لیے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

بلڈرز،ڈویلپرز

مزید :

صفحہ آخر -