ڈرائیو ر کو نیندآنے سے 3افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایک شدید زخمی

  ڈرائیو ر کو نیندآنے سے 3افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایک شدید زخمی

  

سمندری (آئی این پی) ڈرائیور کی نیند نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی جان لے لی۔تھانہ مرید والا موٹروے ایم تھری کے قریب کار الٹنے سے تین افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کی نیند نے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کی جان لے لی۔ تھانہ مرید والا موٹروے ایم تھری 198گ۔ب کے قریب کار الٹنے سے تین افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ سندھلیانوالی کے رہائشی افراد بذریعہ کار لاہور سے واپس آرہے تھے۔ چلتی گاڑی میں ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں حسن شاہ، اون شاہ اور غلام عباس شاہ جاں بحق اور سید حیدر شاہ زخمی ہوگئے۔ زخمی اور ہلاک شدگان کو رجانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

کار حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -