کورونا سے متاثرہ سندھ پولیس اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

  کورونا سے متاثرہ سندھ پولیس اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

  

کراچی(آئی این پی) سندھ پولیس میں کورونا وائرس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے1002 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 11 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 270 پولیس افسر اور اہلکار کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے ہیں سندھ پولیس میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 721 ہے۔بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ 550 سیزائد ملازمین کراچی پولیس سے ہیں جن میں سے 180 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 360 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ابھی بھی وائرس میں مبتلا ہیں۔

پولیس کورونا

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد انتظامیہ نے آکسیجن مہنگے داموں فروخت کرنے اور زخیرہ اندوزی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آکسیجن اور متعلقہ طبی سامان پر منافع خوری پر ایکشن ہوگا، آکسی میٹرز کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت پر بھی دفعہ ایک سو چوالیس عائد ہوگی۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ شہری ضلع میں جہاں کہیں بھی آکسیجن و متعلقہ طبی سامان کی زخیرہ اندوزی یا گراں فروشی دیکھیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع دیں۔ نجی لیبارٹریوں کوبھی اپنے ریٹس ویب سائٹس پر لکھنے کی پابند بنا دیاگیا۔ نجی ہسپتال اپنے پچاس فیڈ بیڈزخالی رکھیں گے نجی ہسپتال پچاس فیصدبیڈز پر کاسٹ ٹو کاسٹ فیس لیں گے۔

آکسیجن

مزید :

صفحہ آخر -