نیب کرپشن فری پاکستان پالیسی پرقومی فرض سمجھ کرعمل کررہا ہے، جاوید اقبال

  نیب کرپشن فری پاکستان پالیسی پرقومی فرض سمجھ کرعمل کررہا ہے، جاوید اقبال

  

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب افسران کرپشن فری پاکستان پالیسی پرقومی فرض سمجھ کرعمل کررہے ہیں، نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری سیانکوائری وانویسٹی گیشن میں بہتری آئی ہے، احتساب عدالتوں میں نیب کے مقد ما ت میں سزاکی شرح68.87فیصدہے،نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اورجڑسے ا کھاڑپھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب کہا ہے کہ قائداعظم ؒنے آئین سازاسمبلی سے خطاب میں بدعنوانی اوراقرباپروری کوبڑی برائیاں قرار دیا۔ بدعنوانی حقیقت میں زہرہے ہمیں اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ قومی احتساب بیورو کو موثر اورمربوط طریقے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قائم کیاگیاتھا۔ نیب کی آپریشنل میتھڈالوجی3مرحلوں،شکایت کی جانچ پڑتال،انکوائری اورانویسٹی گیشن پر مشتمل ہے۔ نیب افسران کی محنت،حوصلے،شفافیت اورمیرٹ کومعتبرقومی اورعالمی اداریسراہ رہے ہیں۔ نیب افسران بدعنوان عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے اپنی کوششوں کودگناکریں۔

جاوید اقبال

مزید :

صفحہ آخر -