انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا وباء کے معاشی نقصانات میں کمی ممکن: رضا بشیر

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کورونا وباء کے معاشی نقصانات میں کمی ممکن: رضا ...

  

اوٹاوا (آئی این پی)کینڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حالیہ وباء کے معاشی نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے،کوڈ۔ 19 کے تناظر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان اور کینیڈا کی باہمی تجارت اور کاروبار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، ڈیجیٹل کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا مارچ2019-20 ء کے دوران آئی ٹی اور مواصلات کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ سٹارٹ اپ گرنڈ”پاکستان چیپڑ کے زیر انتظام“گلوبل پاکستان ٹیک سمٹ“ کے ورچوئیل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حالیہ وباء کے معاشی نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔ رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی اداروں پر زور دیا کہ تعلیم، مالیات،پروفیشنل سروسز، مینو فیکچرنگ، تعمیرات، تیل و گیس، قدرتی وسائل، آئی سی ٹی اور پبلک سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں ممکنہ اشتراک کار پر غور کریں۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی اور مواصلات کی وزارت بھی آئی ٹی کی صنعت کی معاونت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور نجی شعبہ کے شراکت داروں کے تعاون سے بہتر اشتراک کار قائم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی تا مارچ2019-20 ء کے دوران آئی ٹی اور مواصلات کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ شعبہ کی شرح نمو میں بہتری ہوئی ہے۔کینیڈا کی پاکستان میں ہائی کمشنر وینڈی گلمو ر نے بھی سمٹ میں شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان اور بالخصوص فیصل آباد سے کینیڈا کی کمپنیوں میں آئی ٹی ماہرین کو روزگار کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے پاکستان میں اعلیٰ معیار کی سافٹ وئیر کی تیاری کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستانی ماہرین کی کاوشوں کا سراہا۔

رضا بشیر

مزید :

صفحہ آخر -