”نقصان دہ انیس پوائنٹس“کووڈ19 کی تعریف زرتاج گل کے گلے پڑ گئی

”نقصان دہ انیس پوائنٹس“کووڈ19 کی تعریف زرتاج گل کے گلے پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کو کورونا سے متعلق معلومات دینا مہنگی پڑگئیں، وفاقی وزیر نے اپنے ہی بیان کی وضاحت بھی کردی۔ایک ٹی وی پروگرام میں زرتاج گل نے کہا کہ ’کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے نقصان پہنچا سکتے ہیں، اب یہ ان پر ہے کہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں،وفاقی وزیر کی جانب سے عالمی وبا کی معلومات پر ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان سے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر کی کوویڈ سے متعلق معلومات اور ان کی تشریح پر حیرانی کا اظہار کیا گیا،ٹوئٹر صارفین کی تنقید پر زرتاج گل کو اپنے ہی بیان کی وضاحت دینا پڑگئی، وضاحتی پیغام میں زرتاج گل نے لکھا کہ وہ روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں بغیر کسی پرچی کے بات کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کہنا چاہتی تھیں کہ کورونا وبا کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہوتے ہیں۔زرتاج گل نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو، ان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتیں بلکہ اور مضبوط ہوتی ہیں۔
زرتاج،19 نکات

مزید :

صفحہ آخر -