پاکستان پوسٹ،یوٹیلٹی سٹورزکا اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری پر اتفاق

پاکستان پوسٹ،یوٹیلٹی سٹورزکا اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری پر اتفاق

  

اسلام آباد (آن لائن) کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان پوسٹ اور یوٹیلٹی سٹورز کا لوگوں کو اشیائے خورو نوش گھروں پر پہنچانے کا پروگرام”ہوم ڈلیوری“ سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے' کیش آن اور دیگر ڈیلیوری''منصوبے کے حوالے سے دونوں اداروں کے در میان اتفاق رائے طے پا گیا،پاکستان پوسٹ نے ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے پائلٹ پروجیکٹ اسلا م آباد میں شروع کرنے کی تجویز دی ہے،کیش آن ڈلیوری منصوبے میں پاکستان پوسٹ کا فیلڈ کا عملہ پارسلز کی ڈلیوری کیلئے استعمال ہوگا۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے آن لائن اشیاء کی بکنگ کیلئے موبائل ایپ تیاری کے مراحل میں ہے،دونوں اداروں کے در میان معاہدے پر آئندہ 15دنوں میں دستخط ہوں گے، معاہدے کے ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ کیش آن ڈیلیوری''منصوبے کے تحت نارمل چارجز وصول کرے گا جو پوسٹ اپنی ریگولیر ڈلیوری پر چارج کرتا ہے۔ کیش آن ڈلیوری منصوبے کے تحت یوٹیلٹی سٹورز سے تمام اشیائے خودنوش منگوائی جا سکیں گی۔

ہوم ڈلیوری

مزید :

صفحہ آخر -