سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبریں پاکستانی کرکٹر محمد عرفان ناراض

      سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبریں پاکستانی کرکٹر محمد عرفان ناراض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا چینل میری کار ایکسیڈنٹ میں موت سے متعلق جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں۔ کرکٹر محمد عرفان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں سے میری فیملی اور دوست احباب پریشان ہوئے۔ میرا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا، میں بالکل ٹھیک ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نابینا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے پھیلایا جانے لگا کیونکہ مرحوم کھلاڑی کا نام بھی محمد عرفان ہی ہے۔ پی سی بی نے اپنی ٹویٹ میں سابق ڈیف کرکٹر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ محمد عرفان پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور 12 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ پی سی بی ان کی وفات پر ان کے عزیز واقارب سے تعزیت کرتا ہے۔
کرکٹر عرفان

مزید :

صفحہ آخر -