چمن،شوہر نے تیسری بیٹی پیداہونے پر بیوی کو بیدردی سے ابدی نیند سلادیا

  چمن،شوہر نے تیسری بیٹی پیداہونے پر بیوی کو بیدردی سے ابدی نیند سلادیا

  

چمن (آئی این پی) چمن میں شوہر نے اپنی بیوی کو صرف بیٹیاں پیدا ہونے پر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا شوہر نے بیوی کو صرف بیٹیاں پیدا ہونے پر قتل کر دیا۔یہ واقعہ ضلع قلعہ عبداللہ کے سرحدی شہر چمن کے نواحی علاقے خیرزئی ساشہ میں پیش آیا، اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کے گھر حال ہی میں تیسری بیٹی پیدا ہوئی تھی جس پر جھگڑا رہتا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے، پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، جب کہ ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

بیوی قتل

مزید :

صفحہ آخر -