کوہاٹ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید

کوہاٹ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ کے شہری علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کاؤنٹرٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا ایک اہلکار شہیدہوگیا۔ابتدائی اطلاعات اور پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح کوہاٹ کے شہری علاقے کی حدودمیں ہنگو روڈ پرواقع المعز سی این جی سٹیشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کی زدمیں آکر قبائلی ضلع کرم میں تعینات سی ٹی ڈی کا اہلکار خان وزیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مرحوم موٹرسائیکل پر شہرآرہاتھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔پولیس نے اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بعدازاں شہیداہلکارخان وزیر کی فرید حسین بنگش شہیدپولیس لائن میں پورے سرکاری اعزازکے ساتھ نمازجنازہ اداکی گئی۔نماز جنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ‘ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسروں اور لواحقین نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی‘ ڈی سی اور ڈی پی او نے پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ شہید کو آخری سلامی پیش کی اور شہید کے جسدخاکی پر پھول چڑھائے۔دریں اثناء شہید اہلکار نے پسماندگان میں بیوہ، 5 بیٹیاں اور 1 بیٹا سوگوار چھوڑا ہے۔
اہلکار شہید

مزید :

صفحہ آخر -