چینی فرانزک رپورٹ شیطان کی آنت ہے،رانا ثنا اللہ

  چینی فرانزک رپورٹ شیطان کی آنت ہے،رانا ثنا اللہ

  

فیصل آباد (آئی این پی) صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی عیسیٰ کے خلاف ریفرنس غیر آئینی غیر قانونی غیر ضروری تھا ناکامی پر صدر پاکستان وزیراعظم استعفیٰ دیں۔چینی فرانزک رپورٹ شیطان کی آنت ہے دبادی جا ئے گی۔ میڈ یاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جسٹس قا ضی عیسیٰ کے خلاف حکومتی مشیروں کے غلط مشوروں سے غیر آئینی غیر قانونی غیر ضروری اور بے بنیاد ریفرنس دائر کیا گیا جس عدلیہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔حکومت کی سبکی ہو ئی متحدہ اپوزیشن مطا لبہ کر تی ہے کہ اس ناکامی پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم عمران نیازی استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ چینی فرانزک رپورٹ شیطان کی آنت ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا کسی کو نہیں چھوڑوں گا عمران نیازی کا تکیہ کلام ہے چینی سکینڈل میں ملوث اصل کردار کو خود ملک سے فرار کروا یا گیا۔چینی بحران پیدا کر کے ملک کی غریب عوام کو دونوں ہا تھوں سے لوٹا گیا اس وقت ملک پر مختلف ما فیا راج کر رہا ہے۔ چینی سکینڈل بھی دبا دیا جا ئے گا۔ متحدہ اپوزیشن کا مطا لبہ ہے کہ عمران نیازی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جا ئے۔انہوں نے کہ کوویڈ 19پر عوام کو گو مگو کی کیفیت میں رکھا گیا۔کوویڈ19 لاک پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی یکجہتی کے ساتھ فیصلہ کیا جاتاتو آج کوویڈ19سے متاثر ہو نے والوں کی تعداد اس قدر نہ بڑھتی اور شروع اموات بھی کم ہو تی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگا نے کی کوششیں کی جا رہی ہیں حکومت کا یہ خو اب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

رانا ثنااللہ

مزید :

صفحہ آخر -