ہائیڈروگرافی کا عالمی دن 21 جون کو منایا جاتا ہے،ترجمان پاک بحریہ

  ہائیڈروگرافی کا عالمی دن 21 جون کو منایا جاتا ہے،ترجمان پاک بحریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پاک فضائیہ نے بتایاکہ ہائیڈروگرافی یعنی سمندر کی پیمائش کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ نے بھر پور شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق ہائیڈروگرافی کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں سال عالمی یوم ہائیڈروگرافی کا عنوان سمندری پیمائش میں خود کار ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمندروں کے عالمی قوانین کے مطابق ممالک اپنی سمندری حدود میں ہائیڈروگرافی سروے کرانے کے پا بند ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ قومی ترقی کیلئے بندرگاہوں کے قیام، کانٹی نینٹل شیلف کی توسیع اور بحری تحقیق میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی ہائیڈروگرافی ڈیپارٹمنٹ خلیجی ممالک سے متعلقہ تنظیم کی سربراہی بھی کر چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دن کی مناسبت سے پاک بحریہ نے ہائیڈروگرافی کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے معلوماتی ویڈیو جاری کردی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ویڈیو میں قومی ترقی میں ہائیڈروگرافی کے کردار اوراس شعبے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ ہائیڈروگرافی سمیت دیگر سمندری علوم کی آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔علاوہ ازیں پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے بھی پرعزم ہے۔
پاک بحریہ

مزید :

صفحہ آخر -