عثمان ڈار کی ٹائیگر فورس کے ہمراہ "نو ماسک نو سروس" مہم تیز
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ "نو ماسک نو سروس" مہم تیز کردی ، عثمان ڈار نے شہریوں کو گھر باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی قراردینے کی ہدایت کی ہے۔"نو ماسک نو سروس" مہم میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر بھی عثمان ڈار کے ہمراہ تھے۔مہم کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانا اور بیماری کو پھیلنے سے روکنا ہے۔مہم کے دوران عثمان ڈار نے بھی شہریون میں ہزاروں ماسک تقسیم کئے۔ ٹائیگر فورس کے ہمراہ "نو ماسک نو سروس" مہم کے حوالے سے رنگپورہ چوک سیالکوٹ میں ماسک تقسیم کئے گئے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کورونا کی وبائی صورتحال میں ماسک ہی مرض کو پھیلنے سے روک سکتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنی پیاری اور قیمتوں جانوں کو بچائیں اور ماسک لگائیں۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس اب "نوماسک نو سروس" فارمولے پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔
عثمان ڈار