عمران خان عوام کیساتھ ساتھ اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو بیٹھے، نثار احمد کھوڑو

عمران خان عوام کیساتھ ساتھ اتحادیوں کا اعتماد بھی کھو بیٹھے، نثار احمد ...

  

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادیوں کا اعتماد اور حمایت کھوبیٹھے ہیں۔وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی بے ساکھیوں پر کھڑی اکثریت اب اقلیت میں تبدیل ہوتے نظر آرہی ہے، وزیراعظم اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے قبل استعفیٰ دیں اور ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لئے قبل از وقت نئے انتخابات کروائیں جائیں۔۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاڑکانہ میں کھوڑو ھاس پر پیپلز یوتھ کے رھنماں کے ھمراہ شھید بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ، پی پی پی سندھ کے صدر کے ترجمان شکیل میمن، یوتھ کے ضلعی صدر عمران جتوئی و دیگر موجود تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے اختر مینگل کیجانب سے علیحدگی کا اعلان، پنجاب میں پی ٹی آئی کے متعدد اراکین کا ناراض ہونا اور ایم کیو ایم کے فروغ نسیم کیجانب سے ملک میں صدارتی نظام یا مارشل لا کے نفاذ کی باتیں کرنا وزیراعظم عمران خان پر ان کے اتحادیوں کا کھلا عدم اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کے وزیراعظم عمران خان کے اتحادی وفاقی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں اب مزید سوار رہنا نہیں چاہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کے وزیراعظم مشرفی ڈکٹیٹرانہ سوچ کے حامی ہیں اس لئے آئین،18 ویں ترمیم، این ایف سی اور سندھ کے حقوق پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر یہ ملک پارلیمانی نظام کے تحت ہی چل سکتا ہے کسی اور نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔۔ انہوں نے کہا کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومتی بدنیتی ظاھر کردی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ایف بی آر کی ٹیکسز کی کم وصولی کا جواز بنا کر سندھ کے این ایف سی کے حصے سے 229 ارب کاٹے گئے ہیں۔

نثار احمد کھوڑو

مزید :

صفحہ آخر -