تحریک انصاف پارلیمنٹ کی بے توقیری کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

تحریک انصاف پارلیمنٹ کی بے توقیری کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

  

اسلام آباد(آئی این پی)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کنڈی نے موجودہ حکومت کو الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کی بے توقیری کر رہی ہے، موجودہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے، موجودہ اسمبلی نے قانون سازی کے حوالے سے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ایوان میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے اتوار کو نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا پوزیشن موجودہ حکومت سے بات کرنے کو تیار ہے تاہم موجودہ اسمبلی نے قانون سازی کے حوالے سے کچھ نہیں کیا، پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزراآنا پسند نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایوان میں کسی پارٹی کا ساتھ دیں،اپوزیشن موجودہ حکومت سے بات کرنے کو تیار ہے، میاں صاحب نے بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی تھی، فیصل کنڈی نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزراآنا پسند نہیں کرتے،تحریک انصاف پارلیمنٹ کی بے توقیری کر رہی ہے قائمہ کمیٹیاں، پارلیمنٹ کے معاملات پرنظر رکھتی ہیں، قائمہ کمیٹیاں کام کریں گی توقانون سازی ہوگی، تحریک انصاف نے 2 سال میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں کیا، فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ کا2018 کا الیکشن ماضی کے انتخابات سے بالکل مختلف تھا، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے اس کو سزا ضرور ملنی چاہئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے سوال کے جواب میں فیصل کنڈی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جن مقاصد کیلئے پیپلزپارٹی چھوڑی وہ حاصل نہ کرسکے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اپنے دور حکومت ہم ورکرز کی خدمت نہیں کرسکے، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ موجودہ حکومت واٹس ایپ پر چل رہی ہے2 برسوں میں تحریک انصاف نے صرف کاپی پیسٹ کیا ہے، اپنے انتخابی حلقے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان ائیرپورٹ اب مکمل طور پر بند ہے حکومت کو چائیے کہ ڈی آئی خان ائیرپورٹ کو اندرون ملک پروازوں کے لئے کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -