خالصتان کیلئے ریفرنڈم 2020کی رجسٹریشن، بھارتی حکومت پریشان

  خالصتان کیلئے ریفرنڈم 2020کی رجسٹریشن، بھارتی حکومت پریشان

  

نئی دہلی (این این آئی) دنیا بھرکی سکھ تنظیموں کی طرف سے 4جولائی سے خالصتان کیلئے ریفرنڈم ٹوئنٹی 20 کی رجسٹریشن شروع کرنے کے اعلان سے بھارتی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔سکھوں کیلئے علیحدہ ملک خالصتان کی تحریک سے جڑی دنیابھرکی سکھ تنظیموں خاص طور پر سکھ فار جسٹس نے 4 جولائی سے خالصتان کیلئے ریفرنڈم 2020 کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ نومبر2020 میں ہوگی۔ خالصتان تحریک سے جڑے اہم سکھ رہنما اوربرٹش سکھ کونسل برطانیہ کے رکن سردارسربجیت سنگھ بنور نے ایکسپریس کوبتایا کہ ہم خالصتان گولی کے ذریعے نہیں بلکہ پرامن جمہوری طریقے سے لینا چاہتے ہیں، اس کیلئے ہم دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کی رائے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ خالصتان چاہتے ہیں یا نہیں، اس مقصد کیلئے ہم نے ریفرنڈم ٹوئنٹی 20 کا اعلان کیا تھا۔ 4 جولائی سے دنیا بھر میں ریفرنڈم کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوجائے گی جبکہ نومبرمیں ووٹنگ کروائی جائیگی۔

خالصتان ریفرنڈم

مزید :

صفحہ آخر -