کراچی میں بجلی کی طلب اگلے 3 ماہ تک برقرار رہنے کی توقع ہے، ترجمان کے الیکٹرک
کراچی (این این آئی)ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی طلب اگلے 3 ماہ تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ فرنس آئل کی دستیابی کو بہتر بنایا جائے، فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کے باعث مشکلات ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ علاقائی فالٹس کو فوری درست کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 1400میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کے الیکٹرک