لندن، چاقو گھونپنے کے واقعے میں 3افراد ہلاک، 3شدید زخمی، حملہ آور گرفتار

لندن، چاقو گھونپنے کے واقعے میں 3افراد ہلاک، 3شدید زخمی، حملہ آور گرفتار

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں چاقو حملے میں تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، برطانوی وزیر اعظم نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ میں ایک بار پھر چاقو سے حملہ، واقعہ مشرقی لندن کے علاقے ریڈنگ میں پیش آیا، چاقو بردار شخص نے پارک میں کھڑے افراد پر حملہ کیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کا تعلق لیبیاسے ہے، لندن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، متعدد رہائشی علاقوں میں چھاپے بھی مارے ہیں، وزیر اعظم بورس جانسن نے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

لندن/چھرا

مزید :

صفحہ آخر -