سعودی عرب، یو ا ے ای سے 25ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن کی تیاریاں

سعودی عرب، یو ا ے ای سے 25ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن کی ...

  

کراچی(آئی این پی) پی آئی اے نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 25 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں پی آئی اے کے دفاتر پر مسافروں کے رش کے پیش نظر آئندہ ہفتے سے پی آئی اے نے بڑے فضائی آپریشن کی تیاریاں کر لی ہیں۔ پی آئی اے آئندہ ہفتے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی۔ جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا۔ ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔

فضائی آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -