سندھ میں 32ہزار 782ہیکٹرز پر اسپرے کر کے ٹڈی دل کاخاتمہ کر دیا: اسماعیل راہو

  سندھ میں 32ہزار 782ہیکٹرز پر اسپرے کر کے ٹڈی دل کاخاتمہ کر دیا: اسماعیل راہو

  

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے ٹڈی دل کہ خاتمے کیلئے اسپرے اورسروے آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے 22 متاثر اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ابتک 43 ہزار 72 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا ہے۔ وزیرزراعت اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ زراعت نے 32 ہزار 782 ہیکٹرز پر اسپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا،وفاق کی 6 ٹیموں نے اب تک ریگستانی علاقوں 10 ہزار 290 ہیکٹرز پر اسپرے کیا ہے۔ جبکہ سندھ کی 98 ٹیمیں 25 گاڑیاں، ٹریکٹر اور وفاق کی 6 ٹیمیں ٹڈی دل کہ خاتمے کیلیے کام کررہی ہیں۔اسماعیل راہو نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا کی طرح ٹڈی دل کہ خاتمے کیلئے بھی سنجیدہ نہیں ہے۔وفاق نے سندھ میں فضائی اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا،ایک جہاز بھیجا تھا، جس نے خیرپور میں 20 منٹ اسپرے کیا اورخراب ہوگیا. انہوں نے کہا کہ جہاز دس دنوں سے کراچی میں مرمت کیلئے کھڑا ہے۔صوبائی حکومت کورونا کہ ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھی اسپرے مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسماعیل راہو

مزید :

صفحہ آخر -